ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیف علی خان پر حملہ، معاملے میں نیا پہلو آگیا،بڑا دعویٰ

 سیف علی خان پر حملہ، معاملے میں نیا پہلو آگیا،بڑا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر گزشتہ روز نامعلوم حملہ آور کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں وہ بری طرح زخمی ہوئے تھے تاہم اب یہ قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں کہ حملہ آور نے اداکار سے 1 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کے گھر پر کام کرنے والی ایک نرس نے بتایا کہ حملہ آور سیف کے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان (جے) کے کمرے میں داخل ہوا، حملہ آور نے گھر میں زبردستی داخل ہو کر 1 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور انکار پر سیف علی خان اور ان  پر حملہ کیا۔

نرس کے مطابق شور سن کر دوسری نینی جس کا نام جونو ہے وہ بھی جاگ گئیں اور مدد کےلیے پکارا جس پر سیف علی خان اور کرینہ کپور بھی کمرے میں پہنچ گئے، سیف نے حملہ آور کا سامنا کیا اور اسی دوران زخمی ہوگئے۔

نرس نے بتایا کہ ایک اور اسٹاف ممبر گیتا نے بھی اس دوران مداخلت کی اور وہ بھی زخمی ہوگئیں جس کے بعد حملہ آور اضافی عملے کے پہنچنے سے پہلے فرار ہو گیا۔

جوائنٹ کمشنر ستیا نارائن چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور کی جانب سے 1 کروڑ روپے کے مطالبے کی بات غلط ہے یہ محض چوری کی کوشش کا واقعہ تھا اور ملزم آگ لگنے کی صورت میں ایگزٹ والے راستے سے گھر میں داخل ہوا، پولیس کے مطابق ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔