ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فٹ پاتھوں پر تجاوزات کا معاملہ ،ڈی جی ایل ڈی اے کو زیر التواء درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت

 فٹ پاتھوں پر تجاوزات کا معاملہ ،ڈی جی ایل ڈی اے کو زیر التواء درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : شہر میں فٹ پاتھوں پر تجاوزات کا معاملہ , لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے کو زیر التواء درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے سنئیر صحافی افتخار احمد کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا,عدالت نے درخواست گزار اور پنجاب حکومت کے لاء افسر کا موقف سن کر درخواست نمٹادی ,سنئیر صحافی افتخار احمد نے فٹ پاتھوں پر تجاوزات کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا ,درخواست میں فٹ پاتھوں پر تجاوزات ہٹانے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی۔
 عدالت میں درخواست گزار وکیل کی عدالت سے ڈی جی ایل ڈی اے کو زیرالتواء درخواست پر فیصلہ کرنے کی ڈائریکشن دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نےدرخواست نمٹاتے ہوئے ڈی جی۔ ایل ڈی اے کو زیرالتواء درخواست کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

Ansa Awais

Content Writer