ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ تدارک کیس ، واسا کو ٹائم فریم دینے اور واٹر میٹر نصب کرنے کا آغاز کمرشل صارفین سے کرنے کا حکم

سموگ تدارک کیس ، واسا کو ٹائم فریم دینے اور واٹر میٹر نصب کرنے کا آغاز کمرشل صارفین سے کرنے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت ،عدالت کا واٹر میٹر لگانے کے لئے واسا کو ٹائم فریم دینے اور واٹر میٹر نصب کرنے کا آغاز کمرشل صارفین سے کرنے کا حکم دے دیا ، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ ایل ڈی اے کو تمام پروجیکٹس میں پیدل چلنے والوں کا بھی خیال رکھنا چائیے.

جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت کی ,, ممبر ماحولیاتی کمیشن نے سکول ایجوکیشن رولز میں ترمیم کے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ مرحلہ سے کم اور دوہزار سے کم فیس والے سکول بسوں کو استننعی ہونا چائیے، جسٹس شاہد کریم نے ریماکس دئیے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پاس یہ اختیار ہونا چائیے کہ جس سکول کو استنعی دینا ہے یا نہیں ، ۔ممبر ماحولیاتی کمیشن نے کہا اگر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اختیار دے دیا جائے تو وہ وہ اس کا غلط استعمال کریں گے، جسٹس شاہد کریم نے ریماکس دئیے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ترمیم ایک اچھا آغاز ہے ہمیں اسے اور آگے لے کر جانا چائیے ، اگر کسی کو شکایت ہو تو اسے سننے کے لئے کونسل یونی چائیے ، ممبر ماحولیاتی کمیشن نے کہا سکولوں میں پرینٹس کونسل موجود ہیں ،والدین اس لئے شکایت نہیں کرتے کہ کہیں سکول والے ان کے بچوں کو نکال ہی نہ دیں ، انڈسٹریز یونٹس کے خلاف اربن یونٹ کی گئی کاروائی کی رپورٹ ہمارے پاس آئی تھی ،ہم اور محکمہ ماحولیات اربن یونٹ کی رپورٹ کا آہنی رپورٹ کے ساتھ موازنہ کررہے ہیں ، جسٹس شاہد کریم نے ریماکس دئیے کہ واسا نہ میٹر لگا پارہا ہے ، نہ سروس سٹیشن کو چیک کر پارہا ہے،جب تک واٹر میٹر نہیں لگیں گے ، لوگ اس وقت تک پانی کے ضیاع سے باز نہیں آئیں گے ،واسا کو واٹر میٹر لگانے کی کوئی ٹائم لائن عدالت میں جمع کروانی چائیے ، واٹر میٹر کا آغاز کمرشل صارفین سے ہونا چائیے ،اگر چائینز یہ کام نہیں کررہے تو آپ لوکل سطح پر ان میٹرز کو کیوں نہیں بنا رہے ، ممبر ماحولیاتی کمیشن نے کہا محکمہ واسا کے ایس ڈی او اور ایکسیئن کو پانی کے ضیاع کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چائیے ، ایل ڈی اے کے وکیل نے ٹھوکر و دیگر علاقوں میں ٹریفک کی بہتری کے متعلق اقدامات کی رپورٹ پیش کی اور کہا وکیل ایل ڈی اے نے 258 ملین روپے کے ساتھ ٹھوکر پر ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کا منصوبہ عدالت میں پیش کیا ،،عدالت میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز سمیت دیگر محکموں کے نمائندے پیش ہوئے ،،عدالت نے سموگ تدارک کے متعلق کیس کی مزید سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی.
 

Ansa Awais

Content Writer