مرغی کا گوشت سستا ہو گیا

17 Jan, 2025 | 11:30 AM

ویب ڈیسک:  برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر  لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں  کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 لاہور میں مرغی کا گوشت 11 روپے کلو سستا ہوا، سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کے نئے نرخ 584 روپے مقرر کئے گئے ،زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 8 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 389 جبکہ پرچون ریٹ 403 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب   لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت 270 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں مرغی اور انڈوں کی قیمتیں مختلف ہیں۔
 

مزیدخبریں