سکولوں میں ’ انٹرنی ٹیچرز‘ کو بھرتی کرنے کی پالیسی سامنے آگئی

17 Jan, 2025 | 11:22 AM

جنیدریاض :محکمہ تعلیم نے ’سکول ٹیچرز انٹرن‘ کی بھرتیوں کے لئے پالیسی جاری کردی،ایس ٹی آئی کو 9 ماہ کے لئےبھرتی کیا جائے گا،مذکورہ ٹائم میں گرمی کی چھٹیوں کا پریڈ شامل نہیں ہوگا،ایس ٹی آئی کو نوکری پر مستقل نہیں کیا جاسکے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے پالیسی جاری کردی ،ہائی اور مڈل سکول میں ریکرومنٹ کے لئے امیدوار کا ماسٹر ڈگری کے ساتھ پروفیشنل ڈگری ہونا لازمی قراردے دیا گیا،پرائمری سکول کے لئے بھی گریجویٹ ڈگری کے ساتھ پروفیشنل ڈگری ہونا لازمی ہے،ایس ٹی آئی کو دوسرے سکول ٹرانسفر یا نوکری پر مستقل نہیں کیا جاسکے گا۔

انٹرن شپ کا وقت مکمل ہونے پر امیدوار کو سرٹفیکیٹ دیا جائے گا،بھرتیاں ڈپٹی ڈی ای او، اے ای او، سکول ہیڈ اور سکول کونسل کی منظوری سےکی جائیں گی،پرائمری سکول انٹرن کو 38 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا،مڈل سکول میں 40 اور ہائی اور ہائرسکینڈری سکول میں انٹرنز کو 45 ہزار روپے ماہانہ ملے گا۔

بھرتیوں کے لئے میرٹ لسٹ ڈپٹی ڈی ای او آفس،آن لائن پورٹل اور سکول کے ڈسپلے بورڈ پر لگائی جائیں گی،امیدواروں کے اپلائی کرنےکے لئےمتعلقہ ضلع میں ہی آن پورٹل بنایا جائے گا۔

پنجاب بھر میں ساڑھے بارہ ہزار ایس ٹی آئیز بھرتی کیے جائیں گے،ایس ٹی آئی کو آفٹرنون سکول اور ادارے کے انتظامی معاملات چلانے پر تعینات نہیں کیا جاسکے گا۔

مزیدخبریں