جنید ریاض: وزیر تعلیم کی گاڑی میں بارات لیکر جانے کی خواہش رکھنے والا بلال گجر سامنے آگیا، صوبائی وزیر تعلیم نے بلال گجر کو دی جانے والی گاڑی کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔
خانکے موڑ کا رہائشی بلال گجر ایک ٹانگ سے معذور اور بیروزگار ہے، ،ترجمان وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بلال گجر کی خواہش پر وزیر تعلیم نے ذاتی گاڑی بارات کے لئے دینے کا وعدہ کیا۔
وزیر تعلیم یہی گاڑی سرکاری امور کی انجام دہی کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں،وزیر تعلیم سرکاری امور کی انجام دہی کے باوجود پٹرول ذاتی جیب سے ڈلواتے ہیں۔
وزیر تعلیم نے بلال گجر کو اپنے ہی شکایت سیل میں نوکری دینے کا وعدہ بھی کیا،وزیر تعلیم شکایت سیل کے ملازمین کی تنخواہ اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔
رانا سکندر حیات نے ذاتی جیب سے بلال گجر کو شادی کیلئے 50 ہزار روپے بھی دئیے،رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ ایک معذور نوجوان کی خواہش پوری کرنے پر مجھے کوئی پشیمانی نہیں۔
ایسے ہزاروں افرادکے لئے بھی کچھ کرنا پڑا تو کوئی عار محسوس نہیں کروں گا۔
بارات کیلئے صوبائی وزیر تعلیم کی گاڑی کیوں استعمال کی؟ شہری سامنے آگیا
17 Jan, 2025 | 11:08 AM