ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز احمد کے حق میں بول پڑے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز احمد کے حق میں بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق فاسٹ بولر تنویر احمد کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو بہت پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردینا چاہیے تھا۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے جیسے بندہ ہوتا جس نے 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جتوائی ہوتی تو میں سب کو ایسے رکھتا کہ لگ پتا جاتا ہے ہاں یہ کپتان ہے اور ہمیں کسی نے چیمپئنز ٹرافی جتوائی نہیں ہے۔

تنویر احمد نے کہا کہ مجھے ایسا لگا کہ سرفراز احمد کے ساتھ صحیح نہیں کیا گیا ایکدم سے کپتانی سے ہٹا دیا گیا پھر ٹیم میں ساتھ رکھ رہے ہیں کھلا نہیں رہے، وہ پانی پلا رہا ہے جوتے اٹھا رہا ہے کچھ لوگ کہتے ہیں اپنی مرضی سے اب جو بھی کہو اس کو نہیں کھلایا جارہا تھا۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ آپ کی ایک عزت تھی اس کو دیکھتے ہوئے وہیں شکریہ ادا کردینا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد نے بھی گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ جس کا آپ سب کو انتظار ہے وہ اعلان بھی جلد ہوجائے گا۔