سکول میں داخلے کیلئے بڑی شرط عائد کر دی گئی

17 Jan, 2025 | 10:25 AM

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں سکول میں داخلے کے لیے بڑی شرط عائد کر دی گئی ہے جس کے بغیر کنڈر گارٹن اور پہلی جماعت میں داخلہ نہ مل سکے گا۔

عکاظ اخبار کے مطابق سعودی وزرات تعلیم نے کنڈرگارٹن اور پہلی جماعت میں داخلے کے لیے فزیکل فٹنس ٹیسٹ کی بنیادی شرط عائد کر دی ہے اور یہ ٹیسٹ پاس کیے بغیر بچے کو داخلہ نہیں مل سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم نے یہ فیصلہ طلبہ کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کیا ہے تاکہ کسی بھی بیماری کی صورت میں ابتدا میں ہی اس کی تشخیص اور علاج کیا جا سکے۔

اپنے بچوں کا داخلہ کرانے کے خواہشمند والدین کو پہلے اپنے بچوں کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ وزارت صحت مکمل طبی معائنہ کرنے کے بعد رپورٹ داخلہ فارم کے ساتھ منسلک کر کے گی۔

اس پالیسی کا اطلاق مملکت میں نئے تعلیمی سیشن کے ساتھ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں