ایازرانا: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز پہلے سیشن کااختتام تیزی پرہوا، جہاں 100 انڈیکس میں 1020پوائنٹس کااضافہ ہوا جبکہ ڈالر سستا ہو گیا۔
اس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 114856 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اس دوران اسٹاک مارکیٹ میں مختلف سیکٹرز میں تیزی اور مندی کا اثر بھی نظر آیا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا۔
گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں پہلے سیشن کے دوران بھی ملا جلا رجحان رہا تھا، بعد میں انڈیکس میں اضافہ دیکھنے کو ملا تاہم کاروبار دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا۔
اس حوالے سے سعید خالد کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے میں مارکیٹ میں ملاجلارجحان رہاتھا، سیاسی صورتحال کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایا کار محتاط ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں آج کسی حدتک مثبت رجحان نظر آیا ، کرنٹ اکائونٹ سرپلس رہاہے اور یواے ای نے رول اوور کیا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 80 پیسے ہو گئی۔