جمعتہ المبارک کے تناظرمیں سرچ اینڈکومبنگ آپریشنز

17 Jan, 2025 | 10:09 AM

عرفان ملک:جمعتہ المبارک کے تناظرمیں لاہور پولیس کے سرچ اینڈکومبنگ آپریشنز میں تیزی،ترجمان پولیس کا کہنا تھا سال2025ء میں اب تک1ہزار سے زائد سرچ آپریشنزکئے گئے۔
سرچ آپریشنزکے دوران41ہزار 400 سے زائد گھروں کی چیکنگ کی گئی،سرچ آپریشنز میں 17ہزار3سو سے زائد کرایہ داروں ،1 لاکھ 41ہزار258 اشخاص کی چیکنگ کی گئی، دوران سرچ آپریشنز1لاکھ40ہزار481 اشخاص کو تصدیق کے بعد کلیئرکردیا گیا۔
قانون شکنی پر777افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ،سرچ آپر یشنز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کے تحت156اشخاص کے خلاف کارروائی کی گئی،کارروائی میں 132اشتہاری مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
ناجائز اسلحہ کے160اور منشیات کے98مقدمات درج کئے گئے ،شراب نوشی کے106مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری، اجتماعات کے دوران مساجدوامام بارگاہوں کوبھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی،پر امن اور محفوظ لاہور کے لئے محکمہ پولیس سے بھر پورتعاون کیا جائے۔

مزیدخبریں