عرفان ملک: ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک سے آنے والے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت محمد عبداللہ کے نام سے ہوئی۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم سعودی عرب سے فلائٹ نمبر کیو آر 620 کے ذریعے لاہور پہنچا تھا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا اور اس کے پاسپورٹ پر پاکستان اور پولینڈ کی انٹری اور ایگزٹ کی جعلی مہریں لگی ہوئی تھیں۔
ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ آئی بی ایم ایس میں ملزم کا سفری ریکارڈ موجود نہیں تھا۔
ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور منتقل کرتے ہوئے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔