ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرپورہ ؛خواتین ملزمان اہلکاروں کے کمرے میں بند، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو سامنے آگئی

 گجرپورہ ؛خواتین ملزمان اہلکاروں کے کمرے میں بند، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:اخلاقیات اور تفتیشی ایس اوپیز کی دھجیاں،پولیس کاخواتین ملزمان کی گرفتاری کے لئے لیڈی اہلکاروں کےبغیرچھاپہ،گرفتارکرکےمرداہلکاروں کےکمرےمیں بٹھادیا، سٹی نیوز نیٹ ورک کو فوٹیج بھی موصول ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق گجرپورہ انویسٹیگیشن ونگ کی جانب سے اخلاقی ضابطوں اور تفتیشی ایس او پیزکی سنگین خلاف ورزی کرنےکاانکشاف ہوا ہے، چوری کے مقدمہ میں گرفتار خواتین کو مرد اہلکاروں کے کمرے میں دو دن تک بند رکھا گیا۔

پولیس کےذرائع کے مطابق خواتین ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ بھی لیڈی اہلکاروں کے بغیر مارا گیا،دونوں خواتین ملزمان کی مردوں کے انویسٹیگیشن روم میں موجودگی کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

خواتین ملزمان کو ویمن پولیس سٹیشن منتقل کرنے کی بجائے انویسٹیگیشن ونگ کے کمرے میں چارپائی پر سلایا گیا،اور مردپولیس اہلکار پاس بیٹھے سگریٹ سلگاتے رہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نویدنے سٹی فورٹی ٹوسےگفتگومیں کہا جب بھی خواتین سے تفتیش ہوتی ہےتو لیڈیز پولیس کی سربراہی میں ہی تفتیش ہوتی ہے، اس معاملےپرہم نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے،متاثرہ خواتین کی طرف ابھی تک تحریری طورپرکوئی درخواست نہیں آئی۔