شاہد آفریدی بھی جیولن کے فین نکلے ،ویڈیو وائرل

17 Jan, 2025 | 09:43 AM

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی جیولن کے فین نکلے۔

 شاہد آفریدی نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات کی اور جیولن کی گرپ کرنا سیکھی۔ اس موقع پر شاہد آفریدی نے جیولین تھرو بھی کی۔

 شاہد آفریدی نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ورلڈ چیمپئن جیولن پکڑتا ہے مجھے بھی ویسے سکھاؤ.

یاد رہے کہ ایک بار  شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ارشد ندیم کی وجہ سے نوجوان بھی جیولین کی طرف آئیں گے، سوچ رہا ہوں کہ میں بھی  جیولین آزماؤں۔

 واضح رہے کہ ارشد ندیم انفرادی ایونٹ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں، پیرس اولمپکس میں مردوں کے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے 40 سال بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا ۔ وطن واپسی پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور مختلف شخصیات نے ان کیلئے  انعامات کا اعلان کیا۔ مردوں کے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے 92.97 میٹر پھینک کر نے کا ا اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

مزیدخبریں