سید زبیر راشد : متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کا دورہ سکھر مکمل،اماراتی قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی ایک روزہ سکھر کا دورہ مکمل کرلیا،قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیتی کراچی واپس پہنچ گئے۔
تفصیلات کےمطابق اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نےدورے کے دوران تاریخی اور ثقافتی مقامات کا دورہ کیا، اماراتی قونصل جنرل کراچی نے بیراج میوزیم لائیبریری اور لینس میوزیم اور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا،لینس ڈاؤن برج کے قریب برج العرب منصوبہ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
اماراتی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات برسوں پر محیط ہیں،بخیت عتیق الرومیتی نے تاریخی اور ثقافتی ورثے کی بحالی اور سیاحت کے فروغ میں پیش پیش رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔