معروف  موسیقار ذوالفقار علی عطرے انتقال کر گئے

17 Jan, 2025 | 09:03 AM

زین مدنی:  پاکستان کے معروف موسیقار ذوالفقار علی عطرے دل کا دورہ پرنے سے  انتقال کر گئے۔

مرحوم ذوالفقار علی عطرے نے اپنے کیریئر میں 50 سے زائد فلموں کے گانے ترتیب دیے اور پاکستانی موسیقی کی دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کی آخری فلم بطور میوزک ڈائریکٹر ویلکم پنجاب تھی، جس کی عکسبندی اس وقت جاری ہے۔

ذوالفقار علی عطرے کو 2024 میں پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج صبح 9 بجے ان کی رہائش گاہ 304 خیبر بلاک، اقبال ٹاؤن سے اٹھائی جائے گی۔ موسیقی کی دنیا میں ان کے شاندار خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
 
 
 
 


 

مزیدخبریں