انوار الحق کاکڑ سے بیلجیئم کے وزیرِ اعظم کی ملاقات، تجارت اور اعلیٰ تعلیم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

17 Jan, 2024 | 09:24 PM

اویس کیانی: نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے 54 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔

نگران وزیرِ اعظم سے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر بیلجیئم کے وزیرِ اعظم الیگزینڈر ڈے کروو کی ملاقات ہوئی. دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلجیئم کے مابین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی و اقتصادی تعلقات پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا. 

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان اعلیٰ سطحی بات چیت کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، بین الاقوامی نقل و حرکت و نقل مکانی اور اعلیٰ تعلیم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا. ملاقات میں بین الاقوامی و علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی.

مزیدخبریں