سنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کی اموات پر میڈیکل افیسر کو انکوائری کا حکم

17 Jan, 2024 | 07:58 PM

ویب ڈیسک: سینٹرل جیل میں 15 دن کے اندر 4 قیدیوں کی اموات کا معاملہ، سپرنٹنڈنٹ نے میڈیکل افیسر  کو انکوائری کا حکم دے دیا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ نے 13 جنوری 2024 کو جاں بحق ہونے والے ملزم تلاوت خان کی مکمل میڈیکل ہسٹری جمع کرانے کی ہدایت کردی، ساتھ ہی ڈیوٹی پر موجود میڈیکل عملے کی  تفصیلات بھی رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ 
واضح رہے کہ ملزم تلاوت خان اسٹریٹ کرائم اور موبائل سنیچنگ کے الزام میں قید تھا، جاں بحق ملزم  گرفتاری کے دوران زخمی ہوا تھا۔ سینٹرل جیل میں جاں بحق ہونے والے ملزمان میں 302، اغوا کاری اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث قیدی شامل ہے۔ 

مزیدخبریں