عابد چوہدری :لاہور کے علاقے نواں کوٹ سے 5 سالہ بچی اغوا، بچی کو لےجانےوالے اغواکار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس کے باوجود پولیس حرکت میں نہ آسکی۔
لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں 5 سالہ آرزو ساجد نام کی بچی گھرسے دکان پر بسکٹ لینے کیلئےنکلی اور نامعلوم ملزم بچی کو اغواکر کے لے گیا۔بچی کو اغوا کر کے لے جانے والے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔ ملزم کو بچی کو اٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم پولیس کی کارروائی صرف مقدمہ درج کرنے تک محدود ہے۔ملزم کی واضح فوٹیج سامنے آنے کے باوجود بھی پولیس ملزمان کوگرفتار کر کے بچی کو بازیاب نہ کراسکی ہے۔