لاہور : تیز رفتاری کے باعث خوفناک حادثہ

17 Jan, 2024 | 06:15 PM

سٹی412: کینال روڈ پر تیز رفتار کار الٹ گئی ،حادثے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق کار حادثہ ڈاکٹرز ہسپتال کے قریب پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی اور سڑک سے ملحقہ گرین بیلٹ میں جا گری ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر ٹریفک پولیس موقع پر پہنچی، جس نے کرین کی مدد سے گاڑی کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک بحال کی ۔

ٹریفک پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گاڑی جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔

مزیدخبریں