سال 2023 میں کتنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں گن پوائنٹ پر چوری ہوئیں ؟

17 Jan, 2024 | 06:09 PM

سٹی42: شہر لاہور میں کار، موٹر سائیکل اور کمرشل گاڑیاں چھیننے کا سلسلہ بھی تھم نہ سکا، گزشتہ سال کے دوران 12 کاریں، 48 کمرشل وہیکلز، 1631 موٹر سائیکلیں گن پوائنٹ پر چوری کی گئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سال 2023 کے دوران 12 کاریں، 48 کمرشل وہیکلز، 1631 موٹر سائیکلیں گن پوائنٹ پر چھینی گئیں۔کار چھیننے کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 6 وارداتوں کے ساتھ سر فہرست رہا،صدر ڈویژن سے 5، کینٹ ڈویژن سے ایک کار اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی۔کمرشل وہیکلز چھیننے کی وارداتوں میں صدر دویژن 23 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 12، کینٹ ڈویژن میں 7 کمرشل گاڑیاں چھینی گئیں جبکہ سٹی ڈویژن میں 4، سول لائنز اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں ایک، ایک کمرشل گاڑی چھینی گئی۔موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 424 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن موٹر سائیکل چھیننے کی 331 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ موٹر سائیکل چھیننے کے 327 مقدمات کے ساتھ سٹی ڈویژن تیسرے نمبر پر رہا،کینٹ ڈویژن میں 272، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 181 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں۔

دوسری جانب سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ سال کے دوران 96 موٹر سائیکلیں چھینی گئی۔

مزیدخبریں