امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

17 Jan, 2024 | 05:11 PM

اشرف خان: انٹر بینک میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ 
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 280.25 روپے سے کم ہوکر 280.10 روپےپر بند ہوا۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر19 پیسے سستاہوکر 280.73 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 19 پیسے کمی سے 358.29  روپے  کا ہوگیا، جبکہ یورو 305.96 روپے پر برقرار رہا، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 5 پیسے اضافے سے 76.74 روپے ، سعودی ریال 3 پیسے بڑھ کر 74.90 روپے  کا ہوگیا۔ 

مزیدخبریں