شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیدیا گیا

17 Jan, 2024 | 03:52 PM

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر  شیخ رشید کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

شیخ رشید کو آج صبح  انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے  شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر وکیل صفائی نے شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ وکیلِ صفائی نے کہا کہ پولیس نے شیخ رشید کے مختلف جلسوں کے بیانات چلائے، پولیس کی طرف سے چلائے گئے بیانات دھرنے اور گجرانوالہ جلسے کے تھے، پولیس کی طرف سے چلایا گیا شیخ رشید کا کوئی بیان 9 مئی کا نہیں۔ 

  انسداد دہشتگردی عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان اور وکیل صفائی کے دلائل کے بعد پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔جس کے بعد پولیس نے شیخ رشید کا بستر ،سگار،لباس اور  دیگر سامان بھی ان کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ شیخ رشید کو پولیس نے گزشتہ روز 9 مئی واقعات میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ 

مزیدخبریں