اغوا برائے تاوان میں ملوث 2 سابق اہلکار گرفتار

17 Jan, 2024 | 03:17 PM

ویب ڈیسک: کاؤنٹر ٹیررازم کے برطرف کیے گئے اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث  نکلے۔ 
 ڈی آئی جی سی آئی اے  احمد نواز چیمہ کا کہنا ہے کہ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے دو سابقہ اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے سادہ لباس میں سی ٹی ڈی کی موبائل کے ہمراہ سوفٹ ویئر ہاؤس پر غیر قانونی چھاپہ مارا ، ملزمان نے محمودآباد سے شہری کو اغوا کیا اور دو لاکھ بیس ہزار روپے اے ٹی ایم سے نکالے۔ 
سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان اہلکاروں نے متاثرہ شہری سے مزید دس لاکھ روپے وصول کیئے تھے، ملزمان کے خلاف  یاسر جاوید نامی شہری نے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کرایا تھا ، ملزمان کے ساتھ مزید چھ افراد اور بھی واردات میں شامل تھے، جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 
 احمد نواز چیمہ کا کہنا ہے کہ اہلکاروں فہیم اور محمد احمد کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے دو انسپکٹرز اور چھ اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کیا تھا۔ 

مزیدخبریں