ہسپتال کے سامنے دھماکہ، تین بچوں سمیت پانچ افراد زخمی

17 Jan, 2024 | 12:38 PM

Imran Fayyaz

 (عیسیٰ ترین) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر ہسپتال کے سامنے کچرے کے ڈھیر میں دھماکہ ہو گیا،جس کے نتیجے میں3بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں ، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ، ریسکیوذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونیوالوں  میں 3 بچے ، ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر شامل ہے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ  کوطلب کر لیا گیا۔

  ایس ایس پی آپریشنز جواد طارق  کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزمواد کچرے میں رکھا گیا تھا، کچرا چننے والے بچے کچرا چن رہے تھے کہ دھماکہ ہو گیا، سکیورٹی لیپس نہیں بلکہ کچرا کئی روز سے پڑا تھا، الیکشن کے حوالے سے سکیورٹی الرٹ ہے۔

مزیدخبریں