(ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔
لاہور ہائی کورٹ نے ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس منظور کیے گئے ہیں، عدالت ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
شیخ رشید کے این اے 56 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل کو خارج کر دیا گیا۔