(علی رامے)نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مصنوعی بارش برسانے پر سراہا گیا، یو اے ای کی ٹیم تاریخ کا حصہ بن چکا ہے ، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مصنوعی بارش برسانیوالی یو اے ای ٹیم کےوفد سے ملاقات کی ، یواےای ارکان کی نشستوں پر گئے، مصافحہ کیااور فرداً فرداً شکریہ اداکیا۔
وفدمیں این سی ایم ٹیم کےکلاؤڈسیڈنگ کےسربراہ احمدالکمال،پائلٹ کرنل عبیدحلاف ،پائلٹ مائیکل اینسٹس،کلاؤڈسیڈنگ ڈیپارٹمنٹ کےسربراہ عبداللہ الحامان ،آرنلڈننگالہ اورگلوٹولیڈولاٹوبھی یواےای وفدمیں شامل تھے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نےیو اے ای کے ٹیم کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور یادگاری شیلڈز دیں، اس موقع پر محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی بارش برسانےکاکامیاب تجربہ لاہورسمیت پوراپاکستان ہمیشہ یادرکھےگا،12سال سےلاہورسمیت پنجاب میں مصنوعی بارش کیلئےکوششیں کی جارہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہو رمیں ملکی تاریخ کی پہلی مصنوعی بارش برسانے پرپاکستان کا ہر شہری خوش اورپرجوش تھا، پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں لاہورکی پہلی مصنوعی بارش کو سراہا گیا،یو اے ای ٹیم کے اراکین کانام تاریخ کا حصہ بن چکاہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ خواہش تھی کہ دوبارہ مصنوعی بارش ہوتی مگرموسم نے ساتھ نہیں دیا،ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اوربہترپیداوارکیلئےمصنوعی بارش بہترین ٹیکنالوجی ہے۔