ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ائیرپورٹ پر شدید دھند، حد نگاہ 50 میٹر رہ گئی،فلائٹس کو لینڈنگ کی اجا زت نہ ملی

لاہور ائیرپورٹ پر شدید دھند، حد نگاہ 50 میٹر رہ گئی،فلائٹس کو لینڈنگ کی اجا زت نہ ملی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں دھند، رن وے پر حد نگاہ 50میٹر ریکارڈپائلٹس کو طیاروں کی لینڈنگ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
 ذرائع کے مطابق دمام سے لاہور آنیوالی ائیرسیال کی پرواز پی ایف 743 کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی پائلٹ کو سیالکوٹ ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی ہدایات جاری کی گئیں۔
شارجہ سے آنیوالی ائیربلیو کی پرواز پی اے 413 کو بھی لینڈنگ کی اجازت نہ ملی،پائلٹ کو اسلام آباد اترنے کی ہدایات ملیں۔
بغداد ائیر کی پرواز آئی ایف 341 کو 2گھنٹے کی تاخیر سے لاہور آنے کی ہدایت،اعودی ائیر کی پرواز ایس وی 734 کو بھی 2گھنٹے تاخیر سے لاہور آنے کی ہدایت کی گئی۔
کراچی سے آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 402 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔سیرین ائیر کی پرواز ای آر 821 کو بارہ گھنٹے کی تاخیر سے لاہور سے روانہ کیا جائے گا۔سیرین ائیر کی پرواز ای آر 1724 کو بھی جمعرات کی صبح 7بجے لاہور لانے کا فیصلہ کیا گیا۔