ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہراساں کرنے کا کیس، نیب کے سابق چئیرمین جاوید اقبال کی طلبی

Sexual Harassment case, Ex Chairman NAB, Javid Iqbal, Tayba Gull, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی ادارہ محتسب برائے انسداد ہراسانی کی چیئرپرسن فوزیہ  وقار  نے طیبہ گل ہراسانی کیس میں سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو آئندہ  سماعت  پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

وفاقی ادارہ محتسب برائے انسداد ہراسانی میں  سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال ودیگر کے خلاف  طیبہ گل کی شکایت کی سماعت ہوئی۔ وفاقی ادارہ محتسب برائے انسداد ہراسانی کی چیئرپرسن فوزیہ  وقار نےکیس کی سماعت کی۔  

وفاقی محتسب کا کہنا تھا کہ  دائر کردہ  درخواست استثنیٰ میں  جاوید اقبال کو 10 روز  آرام کا مشورہ  دیا گیا ہے۔

طیبہ گل کا کہنا تھا کہ آئندہ  تاریخ تب رکھیں جب جاوید اقبال صحت یاب  ہوجائیں، میرے کیس کے مرکزی ملزم  جاوید اقبال اور  عمران ڈوگر کو ضرور طلب کریں۔

وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ طیبہ گل کی جانب سے ایک جیسا کیس فائل کرنے پر میرا اعتراض لکھ لیا جائے۔چیئرپرسن فوزیہ  وقار نے کہا کہ آئندہ سماعت پر لگائےگئے الزامات پر جواب ضرور جمع کرانا ہے،کیس کا فیصلہ  وقت پرکرنا ہے۔ وفاقی محتسب نے جاوید اقبال اور  نیب تفتیشی افسر  عمران ڈوگر سمیت 12 ملزمان کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں بلالیا، کیس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔