ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے 9 ضلعوں میں سرحد پار کا مخصوص پولیو وائرس پھیل گیا

Polio Virus, Polio Vaccination, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: 9 اضلاع سے 9 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ 

کوئٹہ، مستونگ، ملتان، پشاور، نوشہرہ، حب کے ایک ایک نمونے میں وائرس پایا گیا۔کراچی ملیر، کراچی جنوبی اور ڈی آئی خان کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔ تمام نمونوں میں پائے جانے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔

 وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ وائرس کی منتقلی کو روکنے کا واحد ذریعہ پولیو ویکسین ہے۔ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر بچوں کا معذوری سے بچاؤ ممکن ہے۔ والدین 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین لازمی پلوائیں۔