ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن کے سیکرٹری علالت کے سبب سبکدوش، سید آصف حسین نئے سیکرٹری مقرر

Syed Asif Hussain Shah, Secretary Election Commission, ECP, Election Commission of Pakistan, Election 2024, city42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: سید آصف حسین کو سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ سید آصف حسین کا تقرر  ایک سال کے لیے کیا گیا ہے۔ وہ چیف الیکشن کمشنر  کے سپیشل سیکرٹری اور ایڈوائزر کی حیثیت سے کالم کر رہے تھے جبکہ گزشتہ ایک ہفتے سے وہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی پوسٹ پر عارضی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔

الیکشن کمیشن میں الیکشن 2024 سے  22 روز پہلے مزید تین اہم تقرر اور  تبادلے کئے گئے ہیں۔ پنجاب اور بلوچستان کے چیف الیکشن کمشنر کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔   صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب   کو ڈی جی الیکشن ونگ تعینات کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈی جی فرید افریدی کو صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کر دیا گیا۔صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز چوہاُن  الیکشن  کمشنر پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ایک ہفتہ پہلے سیکرٹی عمر حامد خان علالت کے باعث کام نہیں کر رہے تھے، انہوں نے  اپنے عہدہ سے سبکدوش ہو نے کے لئے درخواست کی تھی۔ ان کی علالت کے سبب ان کے لیے ایک ماہ کے لازمی نوٹس کی مدت ختم کردی گئی ہے۔منگل کے روز ان کے رسمی استعفیٰ کی منظوری کے بعد نئے سیکرٹری کا تقرر کیا گیا۔ عمر حامد خان کے کام کرنے کی مدت جو جولائی 2021 سے جنوری 2024 تک رہی۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منگل کو سید آصف حسین کو 8 فروری کو ہونے والے انتخابات سے 22 دن پہلے اہم عہدے پر مقرر کیا ہے۔

سبکدوش ہونے والے سیکرٹری عمر حامد خان  سیکریٹریٹ گروپ کے ریٹائرڈ گریڈ 22 کے افسر  تھے۔ انہوں نے اسپیشل سیکریٹری فنانس، سیکریٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے طور پر کام کیا تھا۔

ڈاکٹر سید آصف حسین کا کیرئیر

ڈاکٹر سید آٖصف حسین سیکرٹری الیکشن کمیشن بننے سے پہلے چیف الیکشن کمشنر کے اسپیشل سیکریٹری اور چیف الیکشن کمشنر کے مشیر کے عہدہ پر کام کر رہے تھے۔  ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ  نے کچھ روز کیلئےسیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اضافی چارج سنبھالا اور آج ان کا ایک سال کے لئے اس پوسٹ پر تقرر کر دیا گیا۔ ڈاکٹر آصف حسین شاہ کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے پونچھ سے ہے۔


انہیں چیئرمین سی بی آر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل، سیکرٹری کے ساتھ صدر آزاد کشمیر کے سیکرٹری کےعہدوں پر کام کرنے کا موقع ملا۔ وہ کئی دیگر محکموں کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر سید آصف حسین گریڈ 22 میں ریٹائر ہوئے۔ ریٹائر ہونے کے بعد ان کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپیشل سیکرٹری اور ایڈوائزر کی ذمہ داریاں سونپ دی تھیں۔