(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے اسمبلی توڑنے کی سمری گورنر کے پی غلام علی کو موصول ہوگئی ہے۔
کچھ دیر پہلے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنر کو بھیجتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی مفاد میں خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا، عام انتخابات میں ملک میں دو تہائی اکثریت سے حکومت قائم کریں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنر کو بھیج دی۔انہوں نے کہا کہ 48 گھنٹوں میں گورنر حاجی غلام علی کی جانب سے دستخط نہ کرنےکی صورت میں اسمبلی از خود ٹوٹ جائے گی تاہم سمری موصول ہونے کے بعد گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کروں گا۔