ویب ڈیسک: معروف بینڈ کے پوپ کے گلوکار داؤد کم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کورین کے معروف ولاگر اور سوشل میڈیا اسٹار داؤد کِم نے مکہ المکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔ انسٹاگرام پر اپنے روحانی سفر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک نہایت جذباتی کیپشن لکھا ہے۔
داؤد کِم نے لکھا کہ وہ اپنی زندگی میں روشنی کی تلاش کے لئے اکیلے مارے مارے پھر رہے تھے، اسلام نے ان کو زندگی کی اندھیری راہوں سے نکال کر روشنی کے راستے پر ڈال دیا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ میری زندگی تباہ ہوچکی تھی، اور میرے خیال میں مَیں دنیا کا بدقسمت ترین شخص تھا۔ میں ہمیشہ کوشش کرتا تھا کہ اپنے سوالوں کا جواب ڈھونڈوں، اسلام نے مجھے میرے سب سوالوں کے جوابات دے دیئے ہیں اور میں خوش قسمت ہوں کہ اللہ نے مجھے اسلام کیلئے چن لیا ہے۔