نادرا نے ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے سافٹ ویئر تیار کر لیا

17 Jan, 2023 | 10:01 PM

(سٹی 42)چئیرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ 2023 کی مردم شماری کاغذ کی بجائے  ڈیجیٹل ہو گی ،نادرا نے ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے خاص سافٹویئر بھی تیار کر لیا۔

 چئیرمین نادرا طارق ملک نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری اور خانہ شماری کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے حکومت متحرک ہو گئی،پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹک نادرا کی مدد سے ڈیجیٹل مردم شماری کرے گا۔

 مردم شماری کرنے والے آفیشلز  خاص پیٹرن کے ذریعے گھروں اور آبادی کا اندراج کریں گے،اینڈروائڈ سسٹم پر فارم کھلیں گے جس پر خاص چیکس لگے ہوئے ہیں،نادرا کے خاص سافٹویئر کے استعمال سے مردم شماری کے عمل میں  غلط اندراج ناممکن ہو گیا ہے۔

 چئیرمین نادرا کا مزید کہنا تھا کہ نادرا نے مردم شماری کے دوران جی پی ایس سسٹم کے ذریعے جیو لوکیشن کیلئے بھی انتظامات مکمل کر لئے،ڈیش بورڈ کے ذریعے مردم شماری کے عمل شفافیت کو دیکھا جا سکے گا،شہریوں کو اپنی معلومات خود ڈالنے کیلئے ویب پورٹل بھی بنایا جا رہا ہے ۔

 نادرا پر سائبر حملے جاری،نادرا کا ڈیٹا لیک کرنے والے کون؟

 چیرمین نادرا طارق ملک  نے انکشاف کیا کہ حساس ادارے اور بینک بھی اب شہریوں کی مرضی کے بغیر نادرا کا ڈیٹا چیک نہیں کر سکتے،3 کروڑ سے زیادہ کی جعلی ووٹر لسٹیں پکڑ لی گئیں،مردم شماری ڈیجیٹل ہو گی ،شہری خود مردم شماری میں اندراج کر سکیں گے۔

مزیدخبریں