(ویب ڈیسک)تخت لاہور سے بڑی خبر سامنے آئی ہے ، نیب نے ماسٹر پلان 2050پر باقاعدہ انکوائری کا آغاز کردیا ہے ۔
قومی احتساب بیورو(نیب)نے ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ماسٹر پلان کی ورکنگ اور سکروٹنی سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے ، نیب نے اس سے قبل ایل ڈی اے حکام سے بریفنگ بھی لی تھی، ڈی جی ایل ڈی اے کو جاری کیے گئے نوٹس میں ماسٹر پلان کی ورکنگ اور گرین ایریا کو براون کرنے کا ڈیٹا مانگا گیا ہے ، ماسٹر پلان میں روڈا کی حد بندی اور اس میں تبدیلیوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے، نیب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں ماسٹر پلان سکروٹنی کمیٹی کی جانب سے اجازت کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے،مبینہ طور پر اسٹیک ہولڈرز کو نوازنے کی شکایات پر وضاحت بھی مانگی گئی ہے، ایل ڈی اے کی جانب سے ماسٹر پلاننگ عجلت میں کئے جانے کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ماسٹر پلان 2050کو پہلے ہی معطل کر دیا ہے، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے تھے کہ لاہور میں ایک ساتھ کئی میگا پراجیکٹس شروع کر دیے گئے، حکومت سموگ کنٹرول کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی۔