سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن  کا بڑا اعلان

17 Jan, 2023 | 08:07 PM

ساجد بلوچ:سربراہ  پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن  نے  بڑا سرپرائز  دے  دیا ۔ 

  سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن  کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر نے پی ٹی آئی کے جن 35 ممبران کے استعفے منظور کئے ہیں پی ڈی ایم ان  نشستوں پہ الیکشن نہیں لڑے گی ۔  ذرائع کے مطابق آج سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 35ممبران قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرکے عمران خان کو بڑا سرپرائز دیا ہے۔

تاہم پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ان 35 نشستوں پر ڈیڑھ ماہ بعد ہونے والے ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی۔مولانا فضل الرحمن کا مزید  کہنا  تھا کہ  الیکشن وقت پر ہوں  گے اور موجودہ حکومت  اپنی مدت پوری کرے گی۔ 

واضح رہے کہ سیپیکر کے نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کو 33 منتخب اور دو مخصوص نشتوں کے ممبران کو ڈی ٹوٹی فائی کیا جائے۔ سپیکر کی جانب سے ہدایت ملنے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 35 ممبران کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔سپیکر نے 35 استفعے منظور کرکے فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔

مزیدخبریں