ویب ڈیسک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی چین کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سوئٹزرلینڈ میں وولڈ اکنامک فورم میں چین کے نائب وزیر اعظم مسٹر لیو ہی سے ملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان باہمی فائدہ مند شراکت داری کو مزید بڑھانے کیلئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔