نگران وزیر اعلی پنجاب کی نامزدگی کا آج آخری روز  

17 Jan, 2023 | 06:51 PM

Imran Fayyaz

(علی رامے)نگران وزیر اعلی پنجاب کی نامزدگی کا معاملہ،وزیر اعلی پنجاب اور اپوزیشن لیڈر میں نگران وزیر اعلی پنجاب کی نامزدگی کا آج آخری روز  ہے۔

عبوری وزیر اعلی پنجاب کی نامزدگی پر وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر آج 10 بج کر 10 منٹ تک نام فائنل کرنے کے پابند،حکومت کے بعد اپوزیشن لیڈر نے بھی نگران وزیر اعلی کے لیے دو نام گورنر کو ارسال کردئیے۔

وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر میں عبوری وزیر اعلی کے لیے کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ اسپیکر کے پاس جائے گا ،سپیکر آئیں کے آرٹیکل 224 اے کے تحت  مشترکہ صوبائی پارلیمانی کمیٹی تشکیل کریں گے ۔عبوری وزیر اعلی کی نامزدگی کے لیے صوبائی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو بھی 3 دن کا وقت دیا جائے گا ۔

صوبائی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں 3 حکومتی اور 3 اپوزیشن کے ارکان شامل ہوں گے ،مشترکہ صوبائی پارلیمانی کمیٹی میں بھی اتفاق رائے نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا۔ الیکشن کمیشن حکومت اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے بھیجے گئے ناموں میں سے کسی ایک کو نگران وزیر اعلی منتخب کریں گے۔

مزیدخبریں