سٹی 42: شہریوں کو سستی گیس کے نام پر لوٹا جانے لگا ۔گیس سلنڈروں میں پانی ملنے لگا ۔
تفصیلات کے مطابق ما رکیٹ میں جو ایل پی جی 260 سے 270 روپے فی کلو مارکیٹ میں مل رہی ہے،ناقص اور غیر معیاری ہے،گیس سلنڈروں سے ایل پی جی کے بجائے پانی نکل رہا ہے۔ ناقص ایل پی جی مارکیٹ میں دھڑلے سے فروخت ہورہی لیکن کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ۔
سرکاری قیمت 204 روپے فی کلو والی گیس ملک بھر میں 260 سے 270 روپے کلو فروخت ہورہی ہے وہ بھی ناقص ترین ۔دکانداروں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ طاقت ور مافیا کے سامنے سب ادارے خاموش ہیں ،15 دن گزر گئے کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ گندی ترین ایل پی جی کی امپورٹ اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔