ویب ڈیسک : پاکستان شوبز کے معروف اداکار فیروز خان نے متعدد شوبز شخصیات کو ہتک عزت کا نوٹس ارسال کر دیا۔
سوشل میڈیا پر فیروز خان نے قانونی نوٹس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے خود پر بےبنیاد اور من گھڑت الزامات لگانے والے افراد کے خلاف ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا ہے۔
ہتک عزت کے قانونی نوٹس میں ان کی سابق اہلیہ علیزہ فاطمہ اداکارہ منال خان، ایمن خان، ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے، یاسر حسین، میرا سیٹھی، ثروت گیلانی، گلوکار و اداکار فرحان سعید، گلوکار عاصم اظہر، مصدق ملک اور عثمان خالد بٹ کے نام شامل ہیں۔
فیروز خان کی جانب سے ارسال کئے گئے نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ شوبز شخصیات معافی مانگیں یا پھر ہتک عزت کیلئے 20 ملین جرمانہ ادا کریں۔فیروز خان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے ان کے خلاف جھوٹ بولا انہیں اب معافی مانگنی پڑے گی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزہ کی جانب سے اداکار پر لگائے گئے تشدد کے الزامات اور تصاویر سامنے آنے پر متعدد شوبز شخصیات نےفیروز خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف ردِعمل دیا تھا۔