مہنگائی سے ستائی عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری

17 Jan, 2023 | 05:09 PM

ویب ڈیسک : وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کا  کہنا ہے کہ گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑ رہا ہے، مہنگی گیس لے کر صارفین کو سستی گیس نہیں دے سکتے،مناسب وقت میں گیس کی قیمت بڑھانی ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلا س میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ ملک میں مجموعی طور پر 3200 ملین کیوبک فٹ پر ڈے (ایم ایم سی ایف ڈی) گیس پیدا ہوتی ہے جس میں سے 1600 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 700 ایم ایم سی ایف ڈی گیس براہ راست بجلی کے کارخانوں کو جاتی ہے، چولہے جلانے کے لیے ملک میں 1400 ایم ایم سی ایف ڈی گیس چاہیے، رواں سال صورت حال خراب ہونے کے باوجود خیبرپختونخوا میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کی تجویز دی تھی لیکن مہنگائی کی وجہ سے گیس کی قیمت نہیں بڑھائی، قیمت نہ بڑھانے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑرہا ہے لیکن عوام پر اضافی بوجھ نہیں ڈال رہے، مناسب وقت میں گیس کی قیمت بڑھانی ہوگی۔

مزیدخبریں