تعلیمی بورڈ نے طلبا کو بڑا ریلیف دے دیا

17 Jan, 2023 | 04:42 PM

جنید ریاض : لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے داخلہ بھجوانے کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کردی۔
 اب نویں اور دسویں جماعت کے داخلے سنگل فیس کے ساتھ 25 جنوری تک بھجوائے جاسکتے ہیں۔ ڈبل فیس کے ساتھ داخلے 26 جنوری سے 6 فروری تک بھجوائے جاسکتے ہیں۔ جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ داخلے 7 فروری سے 14 فروری تک بھجوائے جاسکتے ہیں۔ دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔

مزیدخبریں