(ویب ڈیسک)اداکارہ راکھی ساونت کے شوہرعادل درانی نے اقرار کیا کہ بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے ان کو کال کیا اورراکھی سے ہونے والی شادی کو تسلیم کرنے کو کہا۔
گزشتہ ہفتے خبر سامنے آئی تھی کہ راکھی ساونت نے عادل درانی سے دوسری شادی کرلی ہے جب کہ انہوں نے اسلام قبول کرکے نام بھی فاطمہ رکھ لیا ہے۔ اس حوالے سے خود راکھی نے بھی تصدیق کی لیکن ان کے دوسرے شوہر مسلسل شادی کی نفی کیے جارہے تھے، بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے یہ تک کہا کہ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سب جعلی ہیں۔
اب خود راکھی ساونت نے اپنے شوہر کے ہمراہ اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ ان کے شوہر عادل درانی کو بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے فون کیا ۔ جس کے بعد عادل نے ان سے کیے گئے نکاح کو تسلیم کیا اور شادی کا اقرار کیا ۔