ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں پر نئی پابندی لگادی

17 Jan, 2023 | 03:33 PM

(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پرائیویٹ سکولز میں بغیر اجازت غیر نصابی سرگرمیاں کروانے پر پابندی لگادی۔

پرائیویٹ سکولوں میں غیرنصابی سرگرمیوں کروانےکیلئے اجازت لینی ہوگی، غیرنصابی سرگرمیوں کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی کو درخواست لکھنا ہوگی، ایجوکیشن اتھارٹی درخواست پر اجازت نامہ جاری کرے گی، بغیر اجازت غیر نصابی سرگرمیاں منعقد کروانے والے سکولوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے قواعد وضوابط کے مطابق پروگرامز منعقد کروانے کے حوالے سے نجی سکولوں کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ۔

دوسری جانب پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے فروری میں بچوں کی لارج سکیل اسیسمنٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا، پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر تیسری، چوتھی،چھٹی اور ساتویں جماعت کی لارج سکیل اسیسمنٹ کی جائے گی، ایل ایس اے امتحان کیلئے اساتذہ کی تربیت کا آغاز آئندہ ہفتے کیا جائےگا، امتحان کیلئے سٹیشنری کا سامان سکولوں میں بچوں کی تعداد کے مطابق فراہم کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پیک کےنمائندے کے ساتھ مل کر ٹیسٹ ایڈمنسٹریٹرز کو تربیت دیں گے،ایل ایس اے کے بعد سکول بیسڈ اسیسمنٹ مارچ میں منعقد کیا جائے گا،31 مارچ کو نتائج اوریکم اپریل سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگا، پنجاب بھر کے 6 ہزار منتخب سکولوں میں امتحان لیا جائے گا،صوبہ بھر کے چھ ہزارسکولوں میں بچوں کا ٹیسٹ ہوگا۔
 

مزیدخبریں