(مانیٹرنگ ڈیسک) گجرات کے سرکاری ہسپتال کانام بدلنےکی کوشش پرجھگڑے میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بھتیجے پر اینٹوں سے حملہ کردیا گیا۔
چوہدری پرویزالٰہی کے بھتیجے چوہدری موسیٰ سرکاری ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کرنے آئے تھے، ہسپتال کا نام بدل کر چوہدری ظہور الٰہی کے نام سے منسوب کیا جارہا تھا۔
نام تبدیل کرنے پر مقامی افراد کی جانب سے تقریب رکوانے کی کوشش کی گئی جس پر موسی الٰہی کے ساتھیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جوابی کارروائی کرتے ہوئے مقامی افراد نے بھی موسیٰ الٰہی اور ان کے ساتھیوں پر ڈنڈوں اور اینٹوں سےحملہ کیا۔
حملے میں موسیٰ الٰہی نے بھاگ کرخود کو بچایا اور واقعے کا مقدمہ تقریب روکنے والوں کیخلاف درج کروایا جس میں 34 افراد کو نامزد کیا گیا اور 200 افراد کو نامعلوم قرار دیا گیا ہے۔
تقریب روکنے والوں کا کہنا تھا کہ ان کے آباواجداد نےہسپتال کے لیے زمین دی تھی، ہسپتال کو چوہدری ظہور الٰہی کے نام سے منسوب کرنا زیادتی ہوگا۔