پی ٹی آئی نے کراچی بلدیاتی انتخابات کے نتائج ماننے سے انکار کردیا

17 Jan, 2023 | 08:38 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی  بلدیاتی انتخابات کے نتائج ماننے سے انکار کردیا۔

الیکشن کمیشن نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج جاری کردیے ہیں جبکہ حیدر آباد ڈویژن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 93 یوسیز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے جبکہ جماعت اسلامی 86 یوسیز میں کامیابی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے پی ٹی آئی کو کراچی ڈویژن میں 40 یوسیز پرکامیابی ملی ہے جبکہ ضلع حیدرآباد کی 160 یوسیز میں سے 149 کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔

 حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی 93 یوسیز پر کامیاب ہوئی جبکہ پاکستان تحریک انصاف 38 یوسیز پر کامیابی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

تاہم اب تک کے نتائج سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو جتوانے کی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن دھاندلی میں براہ راست ملوث ہے ۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام تر دھاندلی کے باوجود بھی تحریک انصاف 70 نشستیں جیت گئی، اب بند کمروں پولیٹیکل انجنیئرنگ کی جارہی ہے ۔

علی زیدی  نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن 13 جماعتی اتحاد پی ڈی ایم کی چودھویں جماعت ہے، اس کے علاوہ رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ کسی سے اتحاد نہیں کریں گے، برتری نہ ملی تو جماعت اسلامی کی مشروط حمایت کریں گے۔

 

مزیدخبریں