11ویں بار پیٹرولیم مصنوعات میں 39 روپے کااضافہ

17 Jan, 2022 | 09:31 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)حکومت نے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ مزید بڑھادیا، وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سے11ویں بار پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں۔

تفصیلات کےمطابق 15جون 2021کے بعد سے اب تک پٹرولیم مصنوعات39 روپے 27 پیسے تک کااضافہ ہوا۔پٹرول کی فی لٹر قیمت سب سے زیادہ 39 روپے 27پیسے بڑھائی گئی۔اسی عرصے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لٹر 33روپے 86پیسے مہنگا کیا گیا۔جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر36 روپے89 پیسے اضافہ ہواہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے پٹرول پھر مہنگا کردیا ہے،وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے ایک پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

 ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 144 روپے 62 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 116 روپے 48 پیسے فی لٹرہوگی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے فی لٹراضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 114 روپے 54 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔

مزیدخبریں