نوجوان نے لڑکی کو چلتی ٹرین کے آگے دھکا دیدیا، خوفناک ویڈیو وائرل

17 Jan, 2022 | 07:46 PM

Arslan Sheikh

ارسلان شیخ: بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں ایک شخص نے لڑکی مسافر کو ٹرین کے پہنچتے ہی دھکا دے کر لائن پر پھینک دیا ، بڑی مشکل سے جان بچی۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔
رپورٹ کے مطابق  روگئیر میٹرو اسٹیشن پر ٹرین کے انتظار میں کھڑی خاتون کو عین ٹرین کے آتے ہی دھکا مار کر لائن پر پھینک دیا تاہم ڈرائیور کی حاضر دماغی کام آئی اور اس نے فوری ایمرجنسی بریک لگا دی، جس سے خاتون کی جان بچ گئی۔ سارا واقعہ اس تیزی سے پیش آیا کہ اسٹیشن پر ٹرین کے انتظار میں کھڑے مسافر مدد کے لئے فوری ردعمل دینے سے قاصر رہے۔

سی سی ٹی وی نے یہ سارا منظر ریکارڈ کرلیا جو کسی نے سوشل میڈیا پر ڈال دیا، ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے انٹر نیٹ پر وائرل ہوگئی۔

برسلز انٹرکمیونل ٹرانسپورٹ کمپنی کے ترجمان گائے سیبلون کا کہنا ہے کہ ڈراٖئیور کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی تربیت کے مطابق بریک غیرارادی طور پر خودکار طریقے سے لگائی۔ ان کا کہنا  تھا کہ واقعے سے متاثرہ مسافر خاتون کی طرح ڈرائیور بھی ابھی تک صدمے کی حالت میں تھا۔ دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے حالت بہتر ہونے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں