پنجاب یونیورسٹی میں داخلے کے خواہشمند طالب علموں کے لئے خوشخبری

17 Jan, 2022 | 07:45 PM

Imran Fayyaz

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی کا مخصوص سپیشل کوٹہ میں داخلہ کے خواہشمند طلباء کو ایک اور موقع،انتظامیہ نے داخلہ فارم جمع کروا کر انٹرویوز کیلئے نہ آنے والے طلباء کا انٹرویو دوبارہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
 تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی انتظایہ نے مخصوص سپیشل کوٹہ میں داخلہ کے خواہشمند طلباء کو ایک اور موقع دے دیا۔داخلہ فارم جمع کروا کر انٹرویوز کیلئے نہ آنے والے طلباء کا انٹرویو دوبارہ لیا جائے گا۔خواہشمند طلباء 19 جنوری بدھ کو ایڈمیشن کمیٹی کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں۔

اس سے قبل مخصوص کوٹے پر 5 بار انٹرویوز کا انعقاد ہو چکا ہے۔یونیورسٹی ذرائع کے مطابق بیشتر طلباء انٹرویوز سے محروم تھے،طلباء کی سہولت کیلئے انٹرویوز کا دوبارہ انعقاد کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں