(عظمت مجید)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب میں کوروناکی صورتحال قابومیں ہے، صوبے کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے 85فیصد بچوں کی ویکسی نیشن مکمل چکے، 100فیصد بچوں کو جلدویکسینیٹ کردیاجائے گا۔
وفاقی وزیر اسدعمرنے کی زیر صدارت این سی اوسی کے اجلاس میں ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب میں کوروناوائرس اور ویکسی نیشن کی تازہ صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب کی 57فیصد آبادی کو مکمل ویکسنیٹ کرچکے ہیں ، ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران ایک کروڑچالیس لاکھ آبادی کو ویکسینیٹ کیاگیاہے،پنجاب میں این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق کورونا ایس اوپیزپر سختی سے عملدرآمدکروایاجارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ اومی کرون ویرینٹ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث محکمہ صحت اقدامات اٹھارہاہے،پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناکے مریضوں کے علاج کیلئے وافروسائل موجودہیں۔