ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری اور نجی دفاتر کو ہفتے میں 4 دن کھولنے کا فیصلہ

Offices Time Table Change
کیپشن: Offices Time Table
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانیہ میں سرکاری اور نجی دفاتر کو  ہفتے میں 6 کے بجائے 4 دن  کھولنے پر غور کیا جارہا ہے، اب ملازمین ہفتے میں صرف چار دن آئیں گے اور دو دن چھٹیاں ہوں گی۔
آئندہ ہفتے سے برطانیہ کی کیمرہ ساز کمپنی ’’کینن‘‘ میں اب ملازمین ہفتے میں 5 یا 6 دن کے بجائے پیر سے جمعرات یعنی صرف 4 دن کام کریں گے۔
کیمرہ بنانے والی کمپنی نے یہ اقدام آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹی کے ٹرائل کا حصہ بننے کے لیے اُٹھایا ہے۔ یہ ٹرائل 6 مہینے جاری رہیں گے جبکہ ہفتے میں 4 دن کام کے ٹرائل کا مقصد ملازمین میں اوقات کار کی کمی سے پیدا ہونے مثبت تبدیلیوں اور پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کا جائزہ لینا ہے۔

ہفتے میں 4 روز کام کی مہم ایک سماجی تنظیم نے چلائی تھی جس کے بعد آکسفورڈ، کیمبرج، بوسٹن اور تھنک ٹینک بھی اس مہم میں شامل ہوگئے۔

قبل ازیں متحدہ عرب امارات میں بھی ساڑھے چار دن کام کا فارمولا نافذ کردیا گیا ہے۔ پیر سے جمعرات فل ڈے جب کہ جمعہ کو ہاف ڈے دیا جاتا ہے۔